موہالی ٹیسٹ:بھارت نےسری لنکاکواننگ222 رنزسے ہرادیا

موہالی میں بھارت نے سری لنکا کوپہلے ٹیسٹ میں اننگ اوردوسوبائیس رنز سے کچل دیا۔ فاتح ٹیم نے واحداننگ آٹھ وکٹ پرپانچ سوچوہتررنز بناکر ڈیکلیئرڈ کی۔ سری لنکا دواننگز میں ایک سوچوہتر اورایک سواٹھہتررنزبناسکا۔ رویندرجڈیجانے ایک سو چوہتررنز اسکورکیے اور میچ میں نوکھلاڑی آؤٹ کیے۔

موہالی میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ اننگ اوردوسوبائیس رنز سے جیت لیا اور دو میچزکی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے واحد اننگ آٹھ وکٹوں کے نقصان پرپانچ سوچوہتررنزبناکر ڈیکلیئرڈ کردی۔ رویندر جڈیجانے کیریئربیسٹ ایک سوپچھہتررنزبنائے۔ ویرات کوہلی نے سنچری ٹیسٹ میں آٹھ ہزار رنزمکمل کرلیے۔

سری لنکا پہلی اننگ میں ایک سو چوہتر رنز پرآؤٹ ہوکر فالوآن کاشکارہوا۔ دوسری باری میں سری لنکن ٹائیگرز ایک سو اٹھہتررنزبناسکے۔ وکٹ کیپر ڈکویلا اکیاون، دھننجا ڈی سلوا تیس اور اینجلو میتھیوز اٹھائیس رنزبنا سکے۔ بھارت کے جڈیجا اورایشون نے چارچار وکٹیں لیں۔ مین آف دی میچ جڈیجا نے ایک سوپچھہتررنزبنانے کے ساتھ نو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More