بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20سیریز جیت لی

بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سات وکٹوں سے ہراکرسیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ میزبان ٹیم نے ایک سو ستاون رنزکا ہدف تین وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ کپتان روہت شرما اورلوکیش راہول کی نصف سنچریاں ڈیبیو پیسرہرشل پٹیل بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

رانچی میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سات وکٹوں سے ہرادیا، سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سیریزکا تیسرا اورآخری میچ اتوارکو کولکتہ میں کھیلاجائے گا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستاون رنزبنائے۔ مارٹن گپٹل اورڈیرل مچل اکتیس اکتیس،گلن فلپس چونتیس اور مارک چیپ مین نے چوبیس رنزبنائے۔

بھارت کے ہرشل پٹیل نے ڈیبیو میچ میں پچیس رنز دے کردو وکٹیں لیں اورمین آف دی میچ قراردیے گئے۔ میزبان ٹیم نے ایک سو ستاون رنزکا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ لوکیش راہول پینسٹھ اورکپتان روہت شرما پچپن رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی تینوں وکٹیں کپتان ٹم ساؤتھی نے حاصل کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More