پہلاٹی20:بھارت نے نیوزی لینڈ کو5 وکٹ سے ہرادیا

جے پورمیں بھارت نے نیوزی لینڈکے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سو چونسٹھ رنز بنائے۔ بھارت نے پانچ وکٹیں گنواکرایک سو چھیاسٹھ رنزبنائے۔ سوریاکمار باسٹھ رنزمین آف دی میچ قراردیے گئے۔

جے پورمیں بھارت نے نیوزی لینڈکے خلاف پہلاٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ کیویزنے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سو چونسٹھ رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل ستراورمارک چیمپئن تریسٹھ رنزنمایاں رہے۔ بھارت کے بھونیشورکمار اور ایشون نے دو،دوکھلاڑی آؤٹ کیے۔ بھارت نے آخری اوور میں پانچ وکٹیں کھوکرہدف عبور کرلیا۔

کپتان روہت شرما نے اڑتالیس رنزاسکورکیے۔ مین آف دی میچ سوریاکمار یادو نے چالیس گیندوں پرباسٹھ رنز چھ چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے بنائے۔ بلیک کیپس کے ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سیریزکا دوسرا میچ جمعہ کو رانچی اور تیسرا اتوارکو کولکتہ میں کھیلاجائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More