دوسراٹی20:بھارت،نیوزی لینڈ آج رانچی میں مدمقابل

بھارت اورنیوزی لینڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آج رانچی میں مدمقابل ہوں گے۔ میزبان بھارت نے سیریزکا پہلامیچ پانچ وکٹ سے جیتاتھا اورآج فتح حاصل کرکے سیریزاپنے نام کرلے گا۔ کیویزکو سیریز بچانے کے لیے لازمی فتح درکارہے۔

بھارت اورنیوزی لینڈرانچی میں آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ناکامی بھلاکرکوچ راہول ڈریوڈ اورکپتان روہت شرمانے اپنے دورکا آغاز فتح سے کیا اورکیویزکے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ آج کےمیچ میں کامیابی سیریز بھی روہت شرماالیون کے نام کردے گی۔ سوریاکمار،بھونیشورکمار اور ریشبھ پنت بہترین فارم میں ہیں۔ بھارتی ٹیم میں اکثرپٹیل کی جگہ یزوندرچاہل کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن کے سیریزمیں آرام کرنے پرمارک چیپ مین کو موقع دیا،جنہوں نے ففٹی بناکر دو مختلف ممالک کی جانب سے نصف سنچری بنانے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل چیپ مین ہانگ کانگ کی جانب سے بھی نصف سنچری بناچکےہیں۔ کیویز ٹیم میں جمی نیشم اورایش سوڈھی کی واپسی متوقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More