بھارت داعش اور آر ایس ایس کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، رحمان ملک

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ہندوستان آر ایس ایس اور داعش کے ساتھ ملکر پاکستان میں دہشت گردی اور ر کشمیریوں کی نسل کشی کروا رہا ہے ۔حکومت بھارت کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کریں۔

پی پی رہنما رحمان ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیریوں کے لئے دل میں درد رکھنے والوں سے اپیل کیا ہے کہ حکومت کو بھارت کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے پر مجبور کریں۔ رحمان ملک نے کہا کہ کشمیر کے بہادر شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اور شکست بھارت کا مقدر ہے۔ آج عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے۔

رحمن ملک نے پاکستان مخالف حالیہ فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف مسلسل پاکستان کیساتھ متعصبانہ اور امتیازی سلوک کر رہا ہے۔ بہت پہلے کہہ چکا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کیساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے اور کچھ ممالک کے اپنے مفاد کے حصول تک پاکستان کا نام گرے لسٹ میں جاری رکھے گا۔

سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور ایف اے ٹی ایف کی پاکستان مخالف پالیسیاں اور ہماری بزدلی ہے کیونکہ ہم مانگتے بھی ہیں اور ڈرتے بھی ہیں اور اپنی معاشی پالیسیوں کو دوسروں کے ہدایات پر وضح کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہم ملک کی معاشی مفادات ان لوگوں کے ہاتھوں دیتے ہیں جو ہماری پالیسیوں کو زہرالود کرکے پاکستان کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More