بھارت نے امن کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے امن کی بہت کوششیں کیں لیکن بدقسمتی سے بھارت نے دوستی اور بات چیت کا مثبت جواب نہیں دیا ۔ بھارت کو واہگہ کے ذریعہ افغانستان میں گندم بھیجنے کی اجازت دی مگر بھارت نے ابھی تک نہ تاریخ کا بتایا نہ ٹرکوں کی تفصیلات کا۔

وزارت خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت سات دہائیوں سے کشمیر میں انسانیت پر مظالم ڈھا رہا ہے بھارتی سوچ اور اقدامات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے امن کی بہت کوشش کی مگر بدقسمتی سے بھارت نے دوستی اور بات چیت کا مثبت جواب نہیں دیا۔ بھارت کو واہگہ کے ذریعے افغانستان میں گندم بھیجنے کی اجازت دی لیکن بھارت نے نہ تاریخوں کا بتایا نہ ٹرکوں کا۔ جعلی معلومات کے حوالے سے بھارت دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکا ہے بھارت کی طرف سے پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش ا آزادی اظہار رائے پر قدغن ہے بھارت منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے پاکستان کو ٹارگٹ کرتا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کیلئے حالات سازگار نہیں بھارت کو مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سی پیک کی رفتار سست ہونے کا تاثر درست نہیں کرونا کے باوجود سی پیک پر کام جاری ہے وزیر اعظم بیجنگ اولمپکس میں شرکت کیلئے چین جائیں گے جہاں وہ چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے وزیر اعظم اپنی ملاقاتوں میں سی پیک منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا ۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More