بھارت کی اسکاٹ لینڈ کو شکست، رن ریٹ میں آگے نکل گیا

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت کے بعد بھارت رن ریٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے بھی آ گے نکل گیا۔آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا گیا 86 رنز کا ہدف باآسانی 7 اوورز میں پورا کر لیا۔

اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے کے بعد بھارت کا رن ریٹ 1.619، افغانستان کا رن ریٹ 1.48، نیوزی لینڈ کا 1.2 جبکہ پاکستان کا رن ریٹ 1.06 ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کا انتظار کرنا ہو گا۔ نیوزی لینڈ کی افغانستان سے شکست بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز بڑھا دے گی۔اس کے ساتھ کوہلی الیون کو بمیبیا کے خلاف اپنا میچ بھاری مارجن سے ہر صورت جیتنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More