تازہ ترین
مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے کیلئے سرگرمیاں تیز کردیں

مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے کیلئے سرگرمیاں تیز کردیں

نئی دہلی: (15 جون 2020) مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کے اندر قتل عام کرنے والی مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے کیلئے سرگرمیاں تیز کردیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام میں مصروف مودی سرکار نے سیکیورٹی کونسل کے غیرمستقل رکن بننے کیلئے جوڑ توڑ شروع کردیا۔

انتہاپسند مودی سرکار کی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں دنیا سے پوشیدہ نہیں۔ کشمیری نوجواںوں کا قتل عام، کنٹرول لائن پر بےگناہ شہریوں پر گولہ باری اور بھارت کے اندر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات سے بھارت دنیا میں بے نقاب ہوگا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کیلئے بھارتی لابنگ نے عالمی ضمیر اور انصاف پر سوالات اٹھا دیئے۔

مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن، متنازعہ شہریت بل، ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور چین، نیپال سمیت دیگر پڑوسیوں کے ساتھ سرحدی تنازعات کے باوجود بھارت کو رکنیت سے نوازنا عالمی قوانین اور انصاف پر کاری ضرب ہوگا۔

انسانی حقوق کے علمبردار پوچھ رہے ہیں۔ کیا دنیا بھارت کی سیفران، مذہبی اور ہندو دہشتگردی نظرانداز کر دے گی؟ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد کلبھوشن کی گرفتاری بھی بھارتی دہشتگردی کے منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایسے میں بھارت کیسے عالمی اعزاز کا حقدار ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top