بھارت کے مغربی شہر اودے پور میں توہین مذہب کے الزام میں ایک ہندو شخص کے قتل کے بعد مذہبی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
مقامی پولیس کی جانب سے ایک ہندو درزی کا گلہ کاٹنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں دو مسلمان افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ممکنہ مذہبی فسادات کے خطرے کے باعث اس شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
بھارت کی مسلم جماعتوں کی جانب سے اس قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ حالیہ کچھ ماہ سے بھارت میں مذہبی کشیدگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔