پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 30 روپے کا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کےباعث مشکل فیصلہ کرناپڑا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمت میں تیس روپے اضافہ کیا جا رہا ہے جس کا نفاذ آج رات سے ہو گا۔ پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 179 اعشاریہ 86 روپے ہوگی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے باعث مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔عمران خان معیشت کیلیے بارودی سرنگ بچھاکر گئے۔مفتاح اسماعیل نےکہاپندرہ دن میں55 ارب روپے کا خسارہ برداشت کرچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More