نیب کے بجٹ میں اضافہ ، 5 ارب، 23 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص

اسلام آباد: حکومت نے نیب کے بجٹ میں نو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے اضافہ کردیا۔ اگلے مالی سال میں نیب کیلئے پانچ ارب، 23کروڑ 30لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔رواں مالی سال کےدوران نیب کیلئے 5 ارب 13 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

حکومت نے نیب کے بجٹ میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے اضافے کرتے ہوئے اگلےمالی سال میں نیب کیلئے 5 ارب، 23 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کردیئے ۔

نیب افسران و ملازمین کی تنخواہوں،الاؤنسز کی مد میں 3 ارب 75 کروڑ ،نیب ملازمین کی ریٹائرمنٹ کیلئے 1کروڑ74لاکھ68ہزار اور نیب آپریٹنگ اخراجات کیلئے1ارب37کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More