مقامی اورعالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: آج مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونا 1 لاکھ 25 ہزار 550 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 643 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 7 ہزار 639 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں بھی 9 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1827 ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More