نااہل و نالائق حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا، رانا ثنا اللہ

لاہور: مسلم لیگ ن نے جمعہ سے پنجاب بھر میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔ لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر لانگ مارچ کی ضرورت پڑی تو مریم نواز یا شہباز شریف قیادت کریں گے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کا تنظیمی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، لیگی ایم این ایز، ایم پی ایز،ٹکٹ ہولڈرز سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب بھر میں ہونے والے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا معاملہ زیر غور آیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ نااہل و نالائق حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا۔موجودہ حکمران دو نمبری کے ماہر ہیں۔وہ کسی کے نام پر تحفہ لے کر فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب کا کہناتھا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث بروقت ایل این جی کے سودے نہ ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کا کوئی آئینی طریقہ نہیں لیکن اسے سرعام زیر بحث نہیں لانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بروز جمعہ سے ن لیگ نے پنجاب بھر میں جمعہ کے روز احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔لانگ مارچ کی ضرورت پڑی تو مریم نواز یا شہباز شریف قیادت کریں گے ۔لانگ مارچ اسلام آباد پہنچا تو نوازشریف بھی جوائن کر سکتے ہیں۔ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کےلئے پیپلزپارٹی پندرہ ووٹوں کا انتظام کرلے ہمارے ووٹ حاضر ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More