نالائق اور کرپٹ ٹولے نےملک کو تباہ کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

بٹگرام: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ نالائق اور کرپٹ ٹولے نےملک کو تباہی سے دوچار کیا۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے پیسے سے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔

بٹگرام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی سابق حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔ ہماری آنے والی نسلیں قرض ادا کریں گی۔نالائق اور کرپٹ ٹولے نےملک کو تباہی سے دوچار کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے پیسے سے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں ۔ موٹرویز کی تعمیر میں کروڑوں روپے کے گھپلے کئے گئے ۔ سائیکل کو پنکچر لگانے والے کیسے ارب پتی بن گئے۔ محمود خان نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق ملک کو درست سمت میں ڈال دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More