رحمان ملک کی کتاب “محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت” کی تقریب رونمائی

اسلام آباد: سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک کی کتاب “محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت” کی رونمائی ہوئی۔

سابق وزیرِداخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک کی کتاب میں لیاقت باغ کے واقعے میں ملوث تمام کرداروں کی تفصیلات شامل ہیں میڈیا سے گفتگو میں رحمان کا کہنا تھا کہ غلط تاثر دیا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی پانچ سالہ دور حکومت میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید قتل کیس کی تحقیقات میں ناکام رہی، اس طرح کاتاثر بے بنیاد اورپروپیگنڈے پر مبنی ہے، اس کتاب کے بعد ان تمام جھوٹے اور بے بنیاد تاثرات کی نفی ہو جاتی ہے۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث تمام مجرمان کی شناخت، گرفتاریاں اور ٹرائل کیا گیا، مجاز عدالت نے مجرموں کو سزا بھی سنائی سوائے ان کے جو پراسرار طور پر مارے گئے اور وہ جو مفرور ہیں، کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی،مشکلات اور خفیہ قوتوں کیطرف سے خلل ڈالنے کے باوجود جی آئی ٹی ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔

رہنما پی پی پی رحمان ملک کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ایک دن ان کی انصاف ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More