ٹیسٹ رینکنگ، سری لنکا پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

دبئی: آسٹریلیانے پہلاایشیزٹیسٹ جیت کرپاکستان سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن ہتھیالی۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کونو وکٹ سے شکست دے کر چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر دبنگ انٹری دی۔دومیچوں میں سوفیصدنتائج کی بنیاد پرسری لنکاٹاپ پوزیشن پرفائزہے۔

آسٹریلیانے انگلینڈکے خلاف پہلا ٹیسٹ نووکٹوں سے جیت لیااورآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بارہ پوائنٹس اورسوفیصد فتح کی اوسط حاصل کی اورپاکستان سے دوسری پوزیشن چھین لی۔سری لنکا،ویسٹ انڈیزکے خلاف کلین سوئپ فتح سے چوبیس پوائنٹس اورسوفیصداوسط سے ٹاپ پوزیشن پرفائزہے۔

پاکستان نے چیمپئن شپ کے دوسرے سائیکل میں چارمیچوں میں تین جیتے،چھتیس پوائنٹس اور75فیصد فتح سے تیسرے نمبرپرچلاگیا۔بھارت نے چھ ٹیسٹ میں دوفتوحات،ایک شکست اور دوڈراسے بیالیس پوائنٹس حاصل کیے۔اڑسٹھ اعشاریہ تین تین اوسط سے چوتھے نمبر پرہے۔

ویسٹ انڈیز چار میچز میں واحدفتح سے بارہ پوائنٹ اور پچیس فیصدفتح کی اوسط سے پانچویں نمبرپر ہے۔انگلینڈ نےپانچ ٹیسٹ میں ایک کامیابی ،تین ناکامی اورایک ڈرا سےچودہ پوائنٹس حاصل کیے،سلواوورریٹ پران کے پانچ پوائنٹ کٹ گئے۔نوپوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبرپرموجودہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More