سابق حکومت میں بنی گالا کرپشن کا ہیڈ کوارٹر تھا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت میں بنی گالا کرپشن کا ہیڈ کوارٹر بنا ہوا تھا۔ستر سال کا “بچہ” گھر سے انقلاب لانے نکلا تھا مگر اب تک واپس نہیں آیا۔

پارٹی سیکریٹریٹ لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سابق حکومت میں بنی گالا کرپشن کا ہیڈ کوارٹر تھا جس کے فرنٹ مین سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور فرنٹ پرسن فرح گوگی تھی۔فرح گوگی نے تو صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے ملک کا حق کھا لیا

مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ انقلاب جس کو گلی گلی محلے محلے سے نکلنا تھا وہ آج اپنی ضمانتیں کرارہا ہے۔ سپرپاور کو لکارنے والا راہداری ضمانت کے لیے پشاور میں چھپا بیٹھا ہے۔ ظلم کو سہنا ہو تو آپ کو نواز شریف جیسا جگر چاہیے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ن لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے اسے تباہ شدہ پاکستان ملتا ہے اور خوش قسمتی یہ ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر کامیابی کی جانب گامزن کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More