اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، 173 روپے کا ہوگیا

کراچی:اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوگیا۔ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر ایک سو تہتر روپے کا ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں 1روپے کے اضافے سے ڈالر 173روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے اضافے کے بعد 170.51پر بند ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More