اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر172روپے پر پہنچ گیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ19 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کے اضافے سے1لاکھ 2ہزار23 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی 29 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1800 ڈالر پرپہنچ گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر172روپے پر پہنچ گیا۔ 10پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171.90 سے 172 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح انٹربینک میں بھی ڈالر7پیسے کے اضافے سے 171.13 سے 171.20 پر بند ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More