اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176 روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 91پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 91 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ 91 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 173.76 سے 174.67پر بند ہوا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ۔ 20پیسے کے اضافے سے ڈالر 175.80 سے 176روپے پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More