کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا ۔
مرکزی بینک کے مطابق انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر47پیسے کی کمی سے 174.77 سے 174.30پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے کے اضافے سے 177روپے پرپہنچ گیا۔