کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ثابت ہو گیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی ۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن اتحا د پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ثابت ہو گیا کہ گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی ۔ جے یو آئی پہلے بھی خیبر پختونخوا میں بڑی جماعت تھی اور اب بھی ہے ۔
امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں۔ ہمیں نظام چلانا آتا ہے اور پاکستان کو بہتر طریقے سے چلائیں گے۔ جے یو آئی کے لوگوں نے کبھی کرپشن نہیں کی ۔کرپشن کی صرف باتیں کی گئیں لیکن جے یو آئی کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔