پنجاب میں آوارہ کتوں کا راج، بچوں سمیت 60 افراد کو کاٹ لیا

لاہور: پنجاب میں آوارہ کتوں نے راج قائم کرلیا ۔ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہری خوف کی زندگی گزارنے لگے ۔قصور میں تین روز کے دوران آوارہ کتوں نے بچوں سمیت پچاس افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا جبکہ رحیم یار خان میں بھی 10 افراد کتوں کا شکار بن گئے ۔

پنجاب کے علاقے قصور میں 3روز کے دوران آوارہ کتوں نے بچوں سمیت50افراد کو کاٹ کرزخمی کردیا ۔ڈی ایم ایس ڈاکٹر فیاض کے مطابق قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں روزانہ15سے20مریض آتے ہیں جبکہ تحصیل اسپتالوں میں فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ ویکسین بھی موجود نہیں ہے ۔

رحیم یار خان میں ایک ہی دن میں آوارہ کتوں نے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو کاٹ لیا جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دس افراد آوارہ کتوں کے حملے کا شکار ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلیےاسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں چار بچے اور چارخواتین بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق کتوں کے کاٹے سے زخمی ہونے والوں میں دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان شیخ زید ہسپتال کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دس افراد آوارہ کتوں کے حملے کا شکار ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More