ملتان میں تنخواہ مانگنے پر فیکٹری ملازم کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

ملتان: شجاع آباد میں فیکٹری حکام کا ظلم و ستم کا نشانہ بننے والا پچیس سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر اسپتال میں دم توڑ گیا ۔ مقتول کے بھائی نے فیکٹری ملازم کے خلاف مبینہ تشدد اور قتل کی درخواست جمع کرادی۔

ملتان کے علاقے شجاع آبا د میں بلوچ کالونی کے رہائشی پچیس سالہ عظمت بلوچ پر مبینہ تشدد اور مبینہ قتل کا نیا انکشاف سامنے آگیا ہے ۔اہل خانہ نے نجی ملز میں کام کرنے والے سپر وائزر جبار کے خلاف مبینہ تشدد اور قتل کی درخواست بھی جمع کرادی ہے۔

پولیس کو دی گئی درخواست کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تنخواہ مانگنے پر سپر وائزر جبار اور عظمت بلوچ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر سپر وائزر نے ساتھیوں کی مدد سے مقتول پر تشدد کیا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More