کورنگی میں ڈاکوؤں کا ناکہ،خواتین کی بے حرمتی، 100 سے زائد لٹ گئے

کراچی : شہر قائد میں ڈاکو اور رہزنوں کا راج قائم کرلیا ہے ۔ کورنگی کازوے پر دس سے بارہ ڈاکوؤں نےناکہ لگا کر 100 سے زائد افراد کو لوٹ لیا ۔

پاکستان کا معاشی حب کراچی جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا۔ حکومت اور پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ۔ گزشتہ رات کورنگی کاز وے ندی پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر 100 سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر متعدد شہریوں کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارز وے پر جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکوؤں نے ناکہ لگاکر واردات کی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹریفک جام کرکے لوٹ مار لوٹ مار کے ساتھ ساتھ خواتین کے زیورات نوچتے رہے۔ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More