بلوچستان میں نو منتخب وزراء کو محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

کوئٹہ: بلوچستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگیا۔ وزارتوں کا حلف اُٹھانے والے وزرا کو اُن کے محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے۔ حاجی نور محمد دمڑ کو محکمہ خزانہ کا قلمدان دیاگیا ہے ۔

بلوچستان حکومت نے کابینہ کی تشکیل کانوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سردارمحمدصالح بھوتانی سینئر وزیرمحکمہ بلدیات اوردیہی ترقی جبکہ ظہوراحمدبلیدی محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کےوزیرہونگے۔نوابزادہ طارق مگسی کو ایس اینڈ جی اے ڈی کا قلم دان سونپ دیا گیا۔

میر اسد بلوچ محکمہ زراعت و امداد باہمی، حاجی محمد خان لہڑی آبپاشی جبکہ میر سکندر علی عمرانی بورڈ آف ریونیو کے وزیر ہونگے۔اکبر آسکانی کو ماہی گیری و امور حیوانات ، انجنیئر زمرک خان کو محکمہ خوراک ، نصیب اللہ خان مری کو محکمہ تعلٰیم ہائیر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا ہے ۔

سردار عبدالرحمان کھیتران کو محکمہ مواصلات ،سید احسان شاہ محکمہ صحت،عبدالخالق ہزارہ کو کھیل ،امور نوجوان، ثقافت سیاحت اور آثار قدیمہ، مبین احمد خلجی کو سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی،میر گہرام خان بگٹی کو لیبر اینڈ مین پاور،عبدالرشید بلوچ کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں ۔

سردار مسعود خان لونی ٹرانسپورٹ اینڈ بہبود آبادی کے مشیر ہونگے۔میر نعمت اللہ زہری کو محکمہ توانائی کا قلمدان تقویض کیا گیا ۔ میر ضیاء اللہ لانگو داخلہ جیل خانہ جات اور قبائلی امور کے مشیر ہونگے۔ بشری رند محکمہ سماجی بہبود غیر رسمی تعلیم و اطلاعات کی پارلیمانی سیکریٹری ہونگیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More