بہاولپور میں خاتون نے شوہر اور ساس کو قتل کرکے لاشوں کو آگ لگادی

بہاولپور: تحصیل یزمان کے چک 110 ڈی بی میں خاتون نے گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر اور ساس کو قتل کرکے انکی لاشوں کو آگ لگادی لاشوں کو یزمان اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بہاولپور کی تحصیل یزمان میں خاتون خانہ نے ساتھیوں کے ہمراہ ساس اور شوہر کو قتل کردیا ۔ ملزمان نے قتل کے بعد ملزمان نے مٹی کے تیل سے لاشوں کو آگ لگادی۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال یزمان منتقل کر دی گئیں ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More