ایک ہفتے میں ایک نیا سویلین وزیراعظم نامزد کردیں گے، سوڈانی آرمی چیف

سوڈان : جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک پر قبضہ کرنے والی ملکی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں ایک نیا سویلین وزیراعظم نامزد کر دیں گے۔

خبرایجنسی کے مطابق جنرل عبدالفتاح برہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ہفتے میں ایک نیا سویلین وزیراعظم نامزد کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نامزد وزیراعظم ٹیکنوکریٹ ہوگاجو کہ وزیر اعظم کابینہ کو تشکیل بھی دیں گے۔

جنرل عبدالفتاح برہان کا کہنا تھا کہ ایک محب وطن کے طور پر ان کی ڈیوٹی ہے کہ وہ لوگوں کی اس عبوری حکومتی دور میں الیکشن کے انعقاد تک مدد کریں۔ سوڈانی فوج کے جنرل نے تاحال ممکنہ وزیر اعظم کے نام بارے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔سوڈانی فوج نے پیر کے روز عبدااللہ حمدوک کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More