اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

اسلام آباد: دھاندلی کےاصل ثبوت تھیلوں میں پڑے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کےاصل ثبوت تھیلوں میں پڑے ہیں،آرڈیننس کے مطابق خصوصی کمیٹیاں بنائی جائیں جودھاندلی کے ثبوتوں کی تحقیقات کریں۔ جیسے جیسے جوڈیشل کمیشن آگے چلے گا میں مزید انکشافات کروں گا،

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سارے ثبوت نکالنے میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کو ایک ہفتہ لگے گا، آخری ہفتے میں ڈیڑھ کروڑ اضافی بیلٹ پیپرز چھپوانے والے بھی  جلد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے جب دوتہائی اکثریت حاصل کی اس وقت اسے پچاسی لاکھ ووٹ ملے،اب اتنے زیادہ ووٹ کہاں سے پڑگئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اکیس سیاسی جماعتوں  نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ نوازشریف نے بھی ہری پورمیں دھاندلی کوتسلیم کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے کہا کہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو ہم ججوں سے پوچھیں گے،ایک جج کی دھاندلی پرکیا تمام جوڈیشری کو پوچھا جائےگا؟؟؟؟اس طرح توعدلیہ بدنام ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے صوبائی الیکشن کمشن سے مک مکا کررکھا تھا،صوبائی الیکشن کمیشن کاکرداربھی دیکھاجائے۔ عمران خان نے پشاور میں بارشوں سے ہلاکتوں پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کو بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کی ہدایت کردی ہے۔

Related posts

پی ایس ایل فائنل کے کراچی میں انعقاد سےشہر کی رونقیں بحال ہوگئیں، شیری رحمان

Abuzar Usama

لیاری گینگ وار کے ملزم عذیر بلوچ کو پاکستان لانے کا معاملہ طول پکڑ گیا

login web

جعلی اکاؤنٹس کیس: اومنی گروپ کے چیف فائننس آفیسرنیب کے حوالے

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More