ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں ،عمران خان

راولپنڈی وزیر اعظم عمران خان کا عالمی یوم خواتین سے متعلق تقریب سے خطاب، کہتے ہیں جب تک ہم اپنی بچیوں کو نہیں پڑھائیں گے یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، افسوس ہے پاکستان میں خواتین کو وراثتی حقوق نہیں ملتے۔اپوزیشن پرطنز کرتے ہوءے کہا کہ ڈاکووں کا دستہ ،چوروں کا ٹولہ جتنی بھی پلاننگ کریں گے میں تیار رہوں گا۔عمران خان جب تک زندہ ہے این آر او نہیں دے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے خواتین کے حقوق سے متعلق بتایا کہ رسول ﷺنےسب سے پہلے خواتین کو ان کے حقوق دیئے ۔۔خواتین کی وراثت کے حقوق میں سمجھ ہونی چاہیے یورپ میں بھی خواتین کو حقوق ملے لیکن افسوس کہ پاکستان میں بعض جگہ خواتین کو حقوق نہیں دیے جاتے، خواتین کو جائیداد میں حق لازمی ملنے کا قانون تو بن گیا لیکن اس پر عمل کروانا ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سوچتاتھا اللہ نے موقع دیا تو خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے اقدامات کریں گے ۔دوسری شادی کے بعد خواتین کے ساتھ ناانصافی اوران کےحقوق نظر اندا ز ہوتے ہیں۔طلاق ،خلع اور دیگر معاشرتی مسائل میں خواتین کے لیے کام کرنے کی مزید ضرورت ہے۔خواتین کو سب سے زیادہ بااختیار بنانے پر ہماری حکومت تاریخ کا حصہ ہوگی

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوءے وزیر اعظم نے کہا کہ طاقتورکوسزا نہ دینےاورکمزورکوسزادینےسےمعاشرہ تباہ ہوتا ہے ڈاکووں کا دستہ ،چوروں کا ٹولہ جتنی بھی پلاننگ کریں گے میں تیار رہوں گا۔عمران خان جب تک زندہ ہے این آر او نہیں دے گا۔طاقتور چوری کر کے لندن میں بڑے بڑے محلات خرید لیتا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد اصولوں پر رکھی گئی تھی، یہاں طاقت ور کہتے ہیں کہ میری بلیک میلنگ میں نہ آئے تو حکومت گرادوں گا، اپوزیشن جو بھی چال چلے گی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More