ازبکستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ازبکستان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی ازبک صدر کے استقبال کے لیے موجود تھے،ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف کو اسلام آباد پہنچنے پر توپوں کی سلامی دی گئی،ازبک صدر دورے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More