برطانوی ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچئن ٹرنر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیاگیا ۔

برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے غریب ممالک سے سرمائے کی ترسیل کے تدارک اوردولت کی غیرقانونی ترسیل کا سلسلہ بند کرنے کیلئے خصوصی اقدامات پر زوردیا۔ عمران خان نے کہا کہ سرمائے کی غیر قانونی ترسیل ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے،اس سے عالمی سطح پر معاشی ناہمواریوں کو فروغ ملتا ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی اپنی رپورٹ میں اس معاملے کی نزاکت اجاگر کرچکے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سرمائے کی یہ غیر قانونی ترسیل غریب ممالک کے باشندوں میں ہجرت کے رجحان کو ابھارتی ہے غریب ممالک سے امیر ملکوں کی جانب ہجرت خود ترقی یافتہ ممالک کیلئے بڑے چیلنجز پیدا کرتی ہے،عدل و انصاف کا تقاضا ہے کہ عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کے مؤثر انسداد کیلئے حکومتیں اقدامات اٹھائیں برطانوی حکومت اس باب میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More