پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج سوات میں جلسہ منعقد کیا جا رہاہے۔ جلسے سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ جلسے کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔
سوات میں پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کا انعقاد گراسی گراونڈ میں کیا جارہاہے ۔ جلسے کا باقاعدہ آغاز چار بجے تک متوقع ہے ۔ جلسے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور گراونڈ میں کرسیاں لگادی گئیں۔ جلسے کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔جلسے گاہ جانے والے تمام شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔