اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، عمران خان

اسلام آباد:حکومت کہیں نہیں جا رہی، یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے،اس کے بعد دو ہزار اٹھائیس تک کچھ نہیں ہوگا،وزیراعظم عمران خان کا واضح پیغام،یوٹیوبرز سے ملاقات میں کہا کہ اپوزیشن کو بری طرح شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، انہیں بری طرح شکست سے دوچار ہونا پڑے گا،حکومت کہیں نہیں جارہی، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن والے ہمارے اراکین کو پندرہ کروڑ روپے تک کی آفر کی جارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے سفیر نے بیان دے کر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی،آئی ایم ایف کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کا خطرہ ہے لیکن ہم دیکھ لیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وہ اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں،جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دیں گے۔اپوزیشن والے ہمارے اراکین کو 15 کروڑ روپے تک کی آفر کر رہے ہیں،اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے پیسہ استعمال کر رہی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ، بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں، وہ میڈیا پر نہیں آتے،مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا،اپوزیشن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے مہم چلا رہی ہے،اپوزیشن مفاد پرستوں کا گلدستہ ہے جس کو عمران خان نے اکھٹا کر دیا ہے۔ نئے آرمی چیف کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا،فوج پاکستان کے ساتھ ہے،

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں، وہ امریکہ اور بھارت کے نہیں بلکہ انکی پالیسیوں کے مخالف ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More