میری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی،عمران خان

پشاور : تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ میری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ میں ان چوروں کی حکومت کو تسلیم کر لوں گا مزید کہ کہ صرف حالات خراب ہونے اور خون خرابے کے خدشے کے پیش نظر مجھے وہاں سے اُٹھنا پڑا وہ پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔

سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سی ایم ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے واپسی کوئی کمزوری یا ڈیل نہ سمجھے میری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ان کا چھ دن میں الیکشن کا اعلان نہ کیا تو دوبارہ پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے مزید کہنا تھا کہ پولیس تشدد دیکھ کر کارکن بہت غصے میں تھے حالات کو دیکھ کر کہ میرا ملک تباہ نہ ہو اور انتشار نہ ہو میں نے دھرنا ختم کیا ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ جمہوری ملک میں ہمیں احتجاج کا حق ہے یا نہیں چھے دن میں پتہ چل جکائے گا کہ سپریم کورٹ ہمارے جمہوری حق کا تحفظ کرتی ہے یا نہیں عمران خان نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنائ للہ نے چن چن کر پولیس افسران کو تعینات کر کے یزیدیت کا پرچار کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More