عمران نیازی کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکار ہی اسے گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں۔ قانون کے مطابق ان کوسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی،فتنہ وفساد،افراتفری پھیلانےاوروفاق پر مسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے۔ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی” یہی” سکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اسلوبی سے گرفتار کرلے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں فساد فی العرض برپا کرنے والا وہ شخص جو اخلاقی اورجمہوری قدروں سے یکسرعاری ہو اوراپنے مخالفین کو کبھی غداراور یزیدکہہ کر پکارتا ہوا کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے ۔یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More