عمران خان کا سوشل میڈیا پر قوم سے خطاب کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔ کسی ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ عوام کرتے ہیں ۔

تحریک انصاف عمران خان کے زیرِصدارت سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 21 اپریل کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ حماد اظہر، منزہ حسن، عثمان ڈار اور فرخ حبیب کی جانب سے تاریخی جلسے سے قبل بڑی ریلیوں کے انعقاد پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں عمران خان نے کل رات سماجی میڈیا پربراہِ راست خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ۔ عمران خان نے پارٹی کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو تیاریوں کی باضابطہ ہدایت بھی کردی ہے ۔عمرا ن احمد خان نیازی کا کہنا تھا کہ صاف شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو قبول کیا گیا تو آئندہ کوئی سربراہِ حکومت بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کی جسارت نہیں کرے گا۔پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کیلئے یکجا اور متحرک ہے۔21 اپریل کو مینارِ پاکستان کے تاریخی مقام سے پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کا اعلان کریں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More