عمران نیازی جلد جیل میں ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

سرگودھا: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اداروں کا بتانا چاہتا ہوں یہ نہ آئین کو مانتا ہے نہ کسی قانون کومانتاہے،لیکن اب عمران نیازی تم کوعوام کی عدالت میں جواب دیناہوگا۔

سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نےایک کروڑ نوکریوں کا خواب دکھایا جو چکنا چور ہوا ۔ عمران نیازی نے 10لاکھ گھر کا وعدہ کیا لیکن ایک ہزار گھر بھی نہ بنا سکا ۔عمران نیازی سیاست کی آڑ میں اس ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے ۔اگر تم انتشار کی سیاست کرو گے توعوامی جذبات تمھیں سمندر میں غرق کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سیاست میں نواز شریف اور شہباز شریف کامقابلہ کرو، اسپورٹس مین اسپرٹ کامظاہرہ کرو ۔عمران نیازی اور صدر علوی جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لو ،عوامی خدمت کا راستہ نہیں روک سکتے،الیکشن آنے والے ہیں،نتائج تمھیں سیاسی خودکشی کرنے پر مجبور کر دے گا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ کھاد ضرورت سے زیادہ پیدا ہوتی تھی پنجاب میں اس نے کسانوں سے کھاد چھین لی ۔ میں وزیر اعلیٰ کےطورپر اپنی قوم کےدکھوں کامداوا کرونگا عمران روک سکو توروک لو۔عمران نیازی تم کوعوام کی عدالت میں جواب دیناہوگا۔ اب جیل کاپھاٹک کھلے گا لیکن عمران کے لئے کھلے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More