عمران نیازی قوم کا میر جعفر اور میر صادق ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: امیر جمعیت علمائے اسلام (ف )مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی اس قوم کا میر جعفر اور میر صادق ہے ۔اپنے ایجنڈے کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہے۔ ہمارے دفاعی ادارے کے خلاف بیانات کا مقصد فوج کو تقسیم کرنا ہے ۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساڑھے تین سالہ اقتدار بارے چارچ شیٹ پیش کردی ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اس قوم کا میر جعفر اور میر صادق ہے ۔اپنے ایجنڈے کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہے۔ ساڑھے تین سال میں ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر تباہ جبکہ سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ان کو پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدار سے باہر نکالا ہے۔ اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو پوری دنیامیں رسوا کررہا ہے ۔کیا وہ اسی کردار کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ ہمارے دفاعی ادارے کے خلاف بیانات کا مقصد فوج کو تقسیم کرنا ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ادارے کی کسی فرد کی رائے یا اس کے کسی اقدام سے کیا ہے لیکن فوج کے بحیثیت دفاعی ادارے کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔ آج اس کے بیانات فوج میں انتشار ڈالنے کے لئے ہیں ۔ایلیٹ کلاس کی ایک لابی اس کے پیچھے ہے ہم ملک اور ملکی اداروں کو تباہ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More