عمران نیازی تاریخ کے کوڑے دان میں جانے والے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کپتان اب میدان سے بھاگنا نہیں آخری گیند تک کھیلنا۔ رات کو جو باونسر آئی ہے اس سے کپتان کو دن میں تاریں نظر آنے لگی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے جانے کے بعد مل کر پاکستان کے لیے کام کر یں گے ۔بلوچستان کی تمام سیاسی قوتیں ہمارےساتھ ہیں مستقبل میں سب مل کر کام کرینگے اور بلوچستان کی محرومیاں دور کرینگے۔تمام جمہوری جماعتیں مل کر معشیت کی بحالی، قانون اور آئین کی بالا دستی کے لے اقدامات کرینگے۔

لیگی رہنما نے کہا سیاست میں اختلاف رائے ہو سکتی ہیں لیکن آپ اس کو ذاتی اختلاف نہیں بنا سکتے۔ عمران نیازی تاریخ کے کوڑے دان میں جانے والے ہیں لیکن اس نے اپنے پیروکاروں کو جو نفرت سکھائی وہ کہی سالوں تک ہمارا پیچھا کرے گئی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی ترجمانون نے سیاست میں جو بد زبانی لائی ہم اس کو ختم کرنے کی کوشش کر یں گے ۔ عمران خان نے اس دن جلسے میں جو خط دکھایا وہ بنی گالہ کا بجلی بل تھا
۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More