عمران نیازی نے جتھوں کے ہمراہ اسلحہ لانے کا اعتراف کیا ، شازیہ مری

اسلام آباد: وفاقی وزیرشازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے جتھوں کے ہمراہ اسلحہ لانے کا اعتراف کیا ہے، ایک صوبے کے وزیراعلی کی طرف سے وزیراعظم کیخلاف گھٹیا زبان کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں ۔ احتجاج کا حق اپنی جگہ لیکن اسلحہ لاکرماحول خراب کرنا قابل قبول نہیں ۔

اسلام آباد میں فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرشازیہ مری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظرسے مستحق خاندانوں کے لئیے 28 ارب روپے سبسڈی کی منظوری دی ہے ۔ حکومت یہ رقم ایک کروڑ 40 لاکھ خاندانوں میں ٹارگٹ سبسڈی کے ذریعہ تقسیم کرے گی ۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مشکل فیصلہ ملکی معیشت کے وسیع تر مفاد میں کیا ۔ اگلے ماہ سے اس پیکج کے تحت 2 ہزار روپے فی خاندان دئیے جائیں گے ۔ کل ملکی آبادی کا 38 فیصد اس سے مستفید ہوگا ۔

شازیہ مری نے کہا کہ لاڈلہ اب عدالتوں کو کہہ رہا ہے اس کے ساتھ احتجاج کریں ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے بیک ڈورہماری منتیں کررہے ہیں کہ ان کے استعفے قبول نہ کئیے جائیں ، کے پی کے میں پی ٹی آئی کے ناراض دوست جلد سامنے آئیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More