عمران نیازی آرٹیکل 6 کی پکڑ میں آگئے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ نون کے صدر اور قوم اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دے دیا ۔

مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اور ان کے حواریوں نے کھلی آئین شکنی کر کے آرٹیکل 6 کی پکڑ میں آگئے ۔ایوان میں ثابت ہوگیا کہ عمران نیازی ہار گئے ہیں۔اس وقت ملک میں کوئی حکومت نہیںہے۔ ایک آئین شکن ٹولے نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا عمران نیازی وزیراعظم ہی نہیں تو اس آئینی اختیار کو استعمال کیسے کرسکتا ہے؟ ۔شخصی اقتدار کو غیرآئینی طول دینے کے لئے آئین پر حملہ کیا گیا ۔ امید ہے کہ عدالت عظمیٰ آئین کی بالادستی کو یقینی بنائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئین کی شق5کو استعمال کیاگیااسی میں لکھا ہے کہ ہر صورت آئین پر عمل کیاجائے گا۔شخصی اقتدار کو غیرآئینی طول دینے کے لئے آئین پر حملہ کیا گیا۔امید ہے کہ عدالت عظمیٰ آئین کی بالادستی کو یقینی بنائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More