عمران نیازی اور پرویزالٰہی نے آئین پامال کیا، حمزہ شہباز

لاہور: نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سب انتخابات چاہتے ہیں مگر پہلے انتخابی اصلاحات ہونی چاہیے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وفد کے ہمراہ پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی رہائش گاہ پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ سب اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر الیکشن اصلاحات کے بعد ہی الیکشن میں جائیں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے پہلے وفاق میں آئین شکنی کی اور اب چوہدری پرویزالٰہی نے غنڈوں کے ذریعے پنجاب کے ایوان کا تقدس اور آئین و قانون پامال کیا۔ عمران خان کا بیانیہ پٹ چکا ہے۔ ان کامعیشت کا بیڑا غرق اور سفارتی سطح پر ملک کو رسوا کرکے ابھی بھی دل نہیں بھرا۔حلف نہ لیکر قانون شکنی کی جا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More