اتحادیوں کوٹکٹ دیکرسبق سیکھا ہےکہ اتحادی نہیں ہونےچاہیے،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادیوں کوٹکٹ دیکرسبق سیکھا ہےکہ اتحادی نہیں ہونےچاہئیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرنا چاہیے تھا،توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ابھی سے انجینئرنگ شروع کردی ہے۔

بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں ٹکٹوں پر توجہ نہیں دی تھی اس بار ٹکٹس خود دیکھ کر دوں گا،میرے خلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں،میری اس مافیا سے لڑائی تھی جو قیمتیں اوپرلےجارہی تھی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایف آئی اے میں تبدیلیاں ہورہی ہیں چوبیس ارب کرپشن کی تفتیش کرنےوالوں کو تبدیل کیا جارہاہے ،میرا کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں تھا،سمجھتا ہوں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرنا چاہیے تھا ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا تھا ۔

فرح خان کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ اس کے پاس کوئی عہدہ یا وزارت نہیں تھی وہ پیسے کیسے لےسکتی تھی۔کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے،توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے،ایک غیرملکی صدر نے گھرآکرتحفہ دیا وہ بھی توشہ خانہ میں جمع کروا دیا تھا،تحریک انصاف کے عوامی جلسوں کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کراچی، پشاورمیں جتنے لوگ نکلےپاکستان میں پہلے نہیں دیکھاجب یہ میچ کھیلتےہیں تو ایمپائرساتھ ملا کرکھیلتے ہیں قوم سے اپیل ہے انہیں تسلیم نہ کیا جائے۔

ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی آزاد باڈی کے ذریعے ہونی چاہیے موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ہوئی تھی،فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کے حوالے سے انہون نے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے ملک کو نقصان ہوہمارے لیے مضبوظ فوج بہت ضروری ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہبازشریف ابھی سے انجینرنگ کررہا ہےیہ اپنے افسران لگا کرمیچ فکس کریں گے یہ کوشش میں ہیں کہ نواز شریف کے کیس ختم ہوں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More