عمران مافیا جیل جانے کی تیاری کریں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران مافیاعوام میں جانے کی جرات کر کے دکھائے۔ عوام انتظار میں ہے ۔ ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کے ہار بنا کر آپ کا انتظار کر رہی ہے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے عوامی جلسوں سے خطاب سےمتعلق خبر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران مافیا جلسوں کی نہیں جیل جانے کی تیاری کریں ۔ عمران مافیا کاعوام میں جانے کا نہیں بلکہ عوام کی جان چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران مافیا عوام میں جانے کی جرت کر کے دکھائے۔عوام ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کے ہار بنا کر آپ کا انتظار کر رہی ہے ۔عمران مافیا باہر نکلیں عوام تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ہارلیکر آپ کا استقبال کرنے کو تیار ہے ۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران مافیا جلسوں کے لئے نکلیں عوام بجلی گیس کے بلوں آٹا چینی چوری فارن فنڈنگ کی لوٹ مار کے ہار آپ کو پہنائے گی اور عوام کی بدعائیں آپ کا استقبال کریں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More