ہفتے میں 2 دن لاہور قیام کیا کروں گا،عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کو چھوڑوں گا نہیں، ہفتے میں دو دن قیام کیا کروں گا،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے اس پر حیران ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسمین راشد متحرک ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں۔انہوں نےکہا کہ عوام کھڑی ہو جائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے اس پر حیران ہوں۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سے متعلق سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سنا ہے ڈپٹی اسپیکر کو سمجھ آ رہی ہے اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں ۔ عمران خان نے مزید کہا ہے کہ لاہور کو چھوڑوں گا نہیں، ہفتے میں دو دن قیام کیا کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More