دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی جیتے گی، عمران خان

خوشاب: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے، پنجاب کا ضمنی انتخاب فیصلہ کردے گا کہ پاکستان ان چوروں کا بنے گا یا قائداعظم کا بنے گا۔یہ لوگ اپنا پیسہ بچانے کے لیے نہ صرف اسرائیل کو بھی تسلیم کرلیں گے، بلکہ کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی نظر انداز کرسکتے ہیں۔

خوشاب میں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا مہنگائی ان چوروں کا کبھی مسئلہ نہیں رہا، یہ صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں، نیب قانون میں تبدیلی کرکے گیارہ سو ارب روپے کی چوری بچالی ہے۔ ان لوگوں کا پیسہ مغربی بینکوں میں اور آف شور اکاؤنٹس میں ہے یہ کبھی پاکستان کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More