عمران خان کا چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پنجاب میں حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت کا حسن ہے ڈیرھ سو سیٹوں والا اپوزیشن میں اور چوراسی سیٹوں والا اقتدار میں ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار چودھری پرویزالہیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سابق وز عمران خان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کیلئے آپ کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

‏اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت کا حسن، 150سیٹوں والا اپوزیشن میں اور 84 سیٹوں والا اقتدار میں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت کی بد صورتی، متوقع وزیراعظم 10 مہینے سے کرپشن منی لانڈرنگ کے اوپن اینڈ شٹ کیس میں ضمانت پر ہے۔

پاکستان کی جمہوریت خوبصورت ہو یا بد صورت، ہے باندی ہی ہر کسی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More