عمران خان کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان سے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکومشاورت کیلئے اپنی رہائش گاہ بلالیا ۔ذرائع کے مطابق ثاقب نثار نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی جس میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری پرہائیکورٹ کےحکم نامےپرمشاورت کی گئی۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کے دوران عدلیہ کی عزت کی بات کی۔عدلیہ کی تضحیک قابل قبول نہیں ہے۔اعلیٰ عدلیہ کے تمام ججز ایماندار اور دیانتدارہیں۔ عمران خان نےمیری تمام باتوں سےاتفاق کیا ہے
۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More