عمران خان کی زندگی اور سیاست الزامات پر مبنی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی اور سیاست الزامات پر مبنی ہے، توشہ خانہ کا چور 15 کروڑ روپے لاگت کی بلٹ پروف گاڑی بھی لے گیا،چور چور کا شور کرنے والے کی کرپشن کی داستانیں ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہیں،

عمران خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص گزشتہ 4سال سے عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے اداروں کے بے دریغ استعمال کے باوجود کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہا ،انہوں نے الزام لگایا کہ توشہ خانہ کا چور 15 کروڑ روپے لاگت کی بلٹ پروف گاڑی بھی ساتھ لے گیا۔قومی خزانے سے چوری کئے گئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائےگا ۔

وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ پارلیمنٹ نے ایک کرپٹ اور نااہل شخص کو اٹھا کر ایوان سے باہرپھینکا۔ نااہل حکمران نے تمام مسلمان ممالک سے تعلقات خراب کئے ۔انہوں نے کہاکہ فرح گوگی کی داستانوں کا کھرا بنی گالا سے ملتا ہے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ کرنے والی فرح گوگی معصوم کیسے بن گئی۔۔

وفاقی و زیر اطلاعات نے کہاکہ مسجد نبوی میں باقاعدہ منصوبہ بندی سے طوفان بدتمیزی بپا کیا گیا، مسجدنبوی کے افسوسناک واقعہ کی ساری منصوبہ بندی عمران خان کی ایما پر ہوئی۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سابق حکومت کی انتظامی نااہلی کی وجہ سے ہے وزیراعظم محمد شہبازشریف نےلوڈشیڈنگ کے جلد خاتمے کی ہدایت کررکھی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More